گلوبل ڈائریکٹر ورلڈ بینک ماحولیاتی تبدیلی نے مریم نواز کو ’’کلائمیٹ لیڈر‘‘ قرار دیدیا

بیلم(نیشنل ٹائمز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کی برازیل کے شہر بیلم میں کوپ30 کانفرنس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں ماحولیاتی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ویلیری ہیکی نے پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات اور جذبے کو سراہا۔ویلیری ہیکی نے مریم نواز کو کلائمیٹ چینج وارئیر اور “کلائمیٹ لیڈر” قرار دے دیا، انہوں نے کہا مریم نواز جنوبی ایشیا سے کلائمیٹ چینج وارئیر بن کر ابھری ہیں، عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا پنجاب کو خطے ہی نہیں پوری دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہوں، ویلیری ہیکی نے مریم نواز کی پنجاب کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر