موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: مریم نواز

بیلم(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
برازیل میں منعقدہ کاپ 30 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پانچ دریاؤں کی سرزمین ہے، پنجاب حکومت ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لا رہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا انقلابی اقدام شروع کیا گیا ہے، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ہر گلی کوچے اور محلے میں صفائی ستھرائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں آلودگی کا سبب بننے والی تمام صنعتوں اور بھٹوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، جنگلی حیات اور جنگلات کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پنجاب میں شجرکاری مہم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ کیے بغیر موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ممکن نہیں، تمام شعبوں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جنگلات کے تحفظ کے لیے ڈرون کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے، گرین اور ڈیجیٹل پنجاب ہمارا ویژن ہے، الیکٹرک وہیکلز اور الیکٹرک بائیکس کا فروغ یقینی بنایا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت خصوصی فورس تشکیل دی گئی، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہے، پنجاب کو تاریخی سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، آئندہ نسلوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے سب کو ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر