امریکا اور چین کی پاکستان میں دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) امریکا اور چینی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی واقعات کی مذمت کی گئی ہے۔
امریکی سفیر نیٹالی بیکر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہے، آج کے حملے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔نیٹالی بیکر نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، امریکا دہشت گردی کے ہر عمل اور اس کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتا ہے، پاکستان میں امن و استحکام کے لیے حکومت کی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔پاکستان میں چینی سفارتخانہ نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔چینی سفارت خانہ پاکستان کا کہنا تھا کہ زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کوششوں کی حمایت کے لیے پُرعزم ہیں۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر