سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔نمازِ جنازہ ایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں، معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سینیٹر عرفان صدیقی کے بیٹے عمران صدیقی، نعمان صدیقی اور بھائی شاہد صدیقی نماز جنازہ میں شریک ہوئے، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ اور چوہدری سالک حسین نے بھی شرکت کی۔سینیٹر ناصر بٹ، سلیم مانڈوی والا اور دیگر سیاسی رہنما بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے، نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات میڈیا نمائندگان اور عوامی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ملک بھر سے سوگواران ایچ الیون قبرستان پہنچے، شرکاء نے عرفان صدیقی کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا، مرحوم کی سیاسی، علمی اور صحافتی خدمات کو سراہا گیا، عرفان صدیقی کی رحلت پر سیاسی و ادبی حلقے غمگین ہیں۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر