آئی جی پنجاب نے 5 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نیشنل ٹائمز) انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 5 افسران کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لیہ علی وسیم کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) طارق ولایت کو ایس ایس پی ریسرچ اینڈ اینیلیسز سی ٹی ڈی پنجاب میں تعینات کیا گیا۔اے آئی جی ویلفیئر سید عبدالرحیم شیرازی کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی۔ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض کو اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او تعینات کیا گیا، جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان شمس الدین کو ڈی پی او لیہ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔خیال رہے کہ یہ تبادلے پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور افسران کی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرنے کے مقصد سے کئے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر