وزیراعلی پنجاب کا صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

لاہور (آئی ا ین پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم د یتے ہوئے کہا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں، مارکیٹوں اور دیگر مقامات کی تسلسل کے ساتھ چیکنگ کریں، حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے، شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام پہلے بھی اٹھایا، آئندہ بھی اٹھائیں گے۔ پیر کو عثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کورونا کیسوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، بے ا حتیاطی کے باعث ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں، کورونا کی چوتھی لہر کی روک تھام کے لئے شہریوں کا تعاون ضروری ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر