نیب نے تین سال میں 502 ارب روپے وصول کیے، شہباز گل

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 3 سال میں بڑی مچھلیوں سے 502 ارب روپے وصول کیے، بلاشبہ نیب کو آزادی سے کام کرنے دینے پر کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میںشہباز گل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں نیب نے اشرافیہ اور بڑی مچھلیوں کو پہلی بار گرفتار کیا جبکہ پی ٹی آئی دور میں 3 سال میں 470 کرپشن ریفرنس دائر کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ان میں سے بہت سے ضمانتوں کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ 3 سال میں بڑی مچھلیوں سے 502 ارب روپے وصول کیے گئے جبکہ سال 2000 سے 2016 تک یعنی 16 سال میں نیب نے 266 ارب روپے وصول کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے پی ٹی آئی حکومت کے دور میں متحرک، دیانت دار، صاف ستھری، قابل اور بہادر قیادت میں زبردست کام کیا اور نتیجہ قوم کے سامنے ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ بلاشبہ نیب کو آزادی سے کام کرنے دینے پر کارکردگی سب کے سامنے ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر