شوہر کے رتبے سے متعلق بیان ‘ صدف کنول ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈکرنے لگیں

کراچی (آئی این پی) اداکار شہروز سبزواری سے شادی کے بعد سے اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار رہنے والی ٹاپ ماڈل صدف کنول کے حالیہ بیان نے صارفین کے دل جیت لیے۔سوشل میڈیا پر صدف کنول کے حالیہ بیان کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کامیاب ازدواجی زندگی کے چند سنہرے اصول بتاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔صدف کنول نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ آپ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے، میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔ماڈل کا یہ بیان سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر پسند آیا کہ اب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے پینل پر صدف کنول ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں۔ٹوئٹر صارفین صدف کنول کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ان کے تعریفی پیغامات جاری کرتے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ صدف کنول نے کہا تھا کہ بیوی ہونے کے ناطے مجھے شہروز کی ہر پسند ناپسند کا پتہ ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ اب بہت فیمینزم اور لبرلز آگئے ہیں جنہوں نے اس خیال کو تبدیل کیا ہے لیکن میرے خیال میں فیمینزم یہی ہے کہ میں اپنے شوہر کا خیال رکھوں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر