کوئی گالیاں دیکر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا، مہوش حیات

کراچی (آئی این پی) نامور اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ کوئی گالیاں دیکر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابقہ بیان سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہا تھا، ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں مجھ سمیت ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اقتدار میں موجود افراد کا احتساب کرے۔مہوش حیات نے کہا کہ مجھے گالیاں دیکر یا برے ناموں سے پکارکر آپ میرا جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتے، یہ تمام چیزیں آپ ہی کے گندے ذہن کی عکاسی کرتی ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل مہوش حیات نے ملک میں خواتین اور بچوں پر ہونے والے جنسی اور صنفی تشدد سے متعلق آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ نعروں کا وقت ختم ہوچکا لہذا اب ہم جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کرنے جارہی ہے۔ اداکارہ کو اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر