اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انشااللہ اس سال ایوان صدر اور اطراف میں 10ہزار درخت لگائیں گے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ یہ عمل بنیوں کی سنت اور ثواب بھی ہے جس میں ماحولیاتی بہتری بھی ہے۔ عارف علوی نے لکھا کہ آپ بھی صاف اور سرسبز پاکستان کی مہم میں شریک ہوں۔
صدر مملکت کا رواں سال ایوان صدر اور اطراف میں 10ہزار درخت لگا نے کا اعلان



