چین انسداد عالمی وبا میں افغانستان کا سب سے بڑا شراکت دار ہے، افغان وزیر صحت

کابل(شِنہوا)افغانستان کے قائم مقام وزیر برائے صحت واحدمجروح نے نوول کروناوائرس کیخلاف ملکی جنگ میں چین کو بڑا شراکت دار قرار دیا ہے اور متعدد بار امداد پر بیجنگ کا شکریہ ادا کیا۔مجروح نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ خاص طور پرجب صحت کی خدمات کی فراہمی کی بات ہوتی ہے توچین ہمارے سب سے موثر شراکت داروں میں سے ایک ہے،تعاون نوول کروناوائرس سے بڑ ھ کر ہے، وبائی امراض کے دوران چین نے مختلف مواقع پر ہماری مدد کی۔مجروح نے کہاکہ نوول کروناوائرس کیخلاف جنگ کے ابتدائی ایام میں، جب کہ چین کو خود ان چیزوں کی ضرورت تھی تب اس نے ہمیں وینٹی لیٹرز، چہرے کے ماسک اور جراثیم کش مواد فراہم کیا۔وزیر نے کہاکہ ہم مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ویکسینز کا عطیہ جاری رکھے ہوئے ہے،یہ افغانستان کی ویکسی نیشن مہم کیلئے بہت مددگار ہے اور یہ دونوں ممالک کے مابین دوستی کی علامت بھی ہے۔نوول کروناوائرس کے ماخذ کا پتہ لگانے بارے بات کرتے ہوئے وزیر نے کہاکہ چین نے جس کھلے پن اور شفافیت کا مظاہرہ کیاہے ہم اس کی واقعی تعریف کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی وبا کے ماخذ بارے فیصلہ کرنا بہت مشکل ہے اورمختلف جغرافیہ اور مختلف اداروں میں ماخذ بارے ٹھوس شواہد اکٹھے کرنے چاہئیں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر