اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، حماس نے مغویوں کی لاشوں کی حوالگی مؤخر کردی

غزہ(نیشنل ٹائمز)فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے مغویوں کی لاشوں کی حوالگی اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے باعث مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش اور اس کی حوالگی کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے گزشتہ روز ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کے بعد یہ عمل مؤخر کر دیا گیا۔حماس نے اپنے بیان میں اسرائیلی بمباری کو شرم الشیخ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رفح کراسنگ کی مسلسل بندش اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل معاہدے کی شرائط پامال کرنے اور اسے سبوتاژ کرنے پر تُلا ہوا ہے۔حماس نے جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اقدام کرتے ہوئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ حملے بند کرے اور معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر