ترکیہ اور برطانیہ میں یورو فائٹر طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

انقرہ(نیشنل ٹائمز)ترکیہ اور برطانیہ میں یورو فائٹر طیاروں کی خریداری کا معاہدہ ہوگیا۔
انقرہ میں معاہدے سے متعلق ہونے والی تقریب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شرکت کی، ترکیہ کے صدر اردوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاہدے کو دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی نئی علامت قرار دیدیا۔معاہدے کی مالیت تقریباً 11 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے، رپورٹس میں بتایا گیا کہ پہلے یورو فائٹر جیٹس 2030 میں ترکیہ پہنچیں گے۔ترکی کی وزارتِ دفاع کے مطابق وہ قطر اور عمان سے بھی 12، 12 ٹائیفون طیارے خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ خطے میں اسرائیل جیسے حریف ممالک کے مقابلے میں اپنی برتری برقرار رکھ سکے۔ترک حکام نے بتایا کہ وہ مجموعی طور پر 120 جنگی طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، یاد رہے کہ جولائی میں ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان 40 یوروفائٹر طیاروں کی خریداری کا ابتدائی معاہدہ ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر