پاکستان سمیت 15 ممالک نے مغربی کنارے کو ضم کرنے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان، سعودی عرب، ترکیے، او آئی سی اور عرب لیگ سمیت 17 ممالک اور تنظیموں نے مغربی کنارے پر قبضے کے غیرقانونی بل کی اسرائیلی کینسیٹ (پارلیمنٹ) سے منظوری کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خصوصاً قرارداد 2334، کی صریح خلاف ورزی ہے جس میں 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں بشمول مشرقی بیت المقدس کی آبادی کی ساخت، کردار اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے، آبادکاری اور انضمام کے اقدامات کے غیرقانونی ہونے کی توثیق کی ہے، اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر کوئی خودمختاری حاصل نہیں۔اسلامی ممالک کے مشترکہ بیان میں عالمی عدالت انصاف کی بدھ کے روز غزہ میں امداد کے حوالے سے اسرائیلی ذمہ داری پر دی گئی رائے کا خیرمقدم کیا گیا ہے، اسرائیل کو یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات سے باز رکھنے اور عالمی برادری سے اُس کی اخلاقی اور قانونی ذمے داری پوری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو کے قیام کی راہ ہموار کی جائے، یہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کا واحد راستہ ہے۔دوسری طرف امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو ضم کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، دنیا کو مغربی کنارے کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر