مصر برادر ملک، دوطرفہ تعاون سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہونگے: فیلڈ مارشل

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر مصر پہنچے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مصری وزارت دفاع پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا، سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل نے گمنام سپاہیوں کی یادگار، مرحوم صدر محمد انوار السادات کے مزار پر پھول چڑھائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک میں عسکری اور دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کی مصر کے وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار جنرل عبدالمغد سقر سے ملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل مصر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتح سے بھی ملے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مصر پاکستان کا برادر ملک ہے، دونوں ملکوں کے مابین تعاون سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔سید عاصم منیر نے کہا کہ دوطرفہ تعاون سے علاقائی امن اور استحکام میں بھی مدد ملے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کی جامع الازہر کے شیخ اعظم احمد الطیب سے بھی ملاقات ہوئی، اس موقع پر مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور انتہا پسندانہ نظریات کے خاتمے پر گفتگو کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر