پاکستان کی چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش

نیویارک(نیشنل ٹائمز) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے فیوچر سکیورٹی سمٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے وجودی خطرہ بن چکی ہے، پاکستان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ ماحولیاتی چیلنجز پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بعد پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست ہے، بھارت پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے، دنیا 2 جوہری ریاستوں کے درمیان تصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی، مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن کے فروغ کے تعمیری کردار کے معترف ہیں۔رضوان سعید شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ تعلقات تاریخی طور پر بہترین سطح پر ہیں، پاکستان، چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے، افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر عوام کی سلامتی پر سمجھوتا نہیں کرے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر