پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکا کا خراج تحسین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے کی۔محض 48 گھنٹوں میں پاکستان نیوی نے دو مشتبہ کشتیوں سے دو ٹن کرسٹل میتھ، 350 کلو گرام آئس اور 50 کلو گرام کوکین برآمد کی جن کی مجموعی مالیت 97 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز بنتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ منشیات کو جہاز پر واپس لا کر ان کے تجزیے اور تصدیق کے بعد ضائع کر دیا گیا، جن کشتیوں کو روکا گیا وہ ’بغیر قومی شناخت‘ تھیں، یعنی ان پر کسی ملک کا پرچم نہیں تھا اور یہ واضح نہیں کہ وہ کہاں سے آئی تھیں۔سعودی رائل نیوی کے کمانڈر فہد الجوید نے بھی اس کامیاب کارروائی کو عالمی تعاون کی بہترین مثال قرار دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ سی ایم ایف کی جانب سے منشیات کی سب سے کامیاب کارروائیوں میں سے ایک ہے، اس کارروائی کی کامیابی بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر