عسکری و سفارتی حکمتِ عملی سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا: سی این این

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان کی عسکری و سفارتی حکمتِ عملی نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کر دیا، سی این این نے بھی اعتراف کرلیا۔
پاکستان کی مثبت حکومتی اور عسکری سفارتکاری نے خطے میں پاکستان کی اہمیت مزید بڑھا دی،پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوئی۔عالمی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی پاک امریکا قریبی اور اسٹریٹجک تعلقات کا اعتراف کر لیا جس کی جاری تجزیاتی رپورٹ میں تجزیہ کار فرید ذکریہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ اور بھارت کے مابین پالیسی کا رخ اچانک بدل دیا۔انہوں نے لکھا کہ پہلے دورِ حکومت میں بھارتی وزیراعظم کے قریب سمجھنے والے ٹرمپ اب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، مصر کانفرنس میں ٹرمپ نے اُنہیں اپنا’ پسندیدہ فیلڈ مارشل‘ قرار دیا۔سی این این کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بھی بڑھ رہا ہے، جولائی میں امریکا اور پاکستان نے ٹیرف معاہدہ کیا اور پاکستانی تیل کے ذخائر پر مشترکہ تعاون کا اعلان کیا، امریکا نے یہ محسوس کیا ہے کہ پاکستان ایک مؤثر عسکری شراکت دار ہے۔عالمی نشریاتی ادارے کا اپنی رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ اسی عسکری صلاحیت نے سعودی عرب کو بھی متاثر کیا، جس نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا،پاکستان کی سفارتی اور عسکری کامیابی نے پاکستان کی عالمی شناخت مستحکم کردی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر