پاکستان جنگ نہیں چاہتا، آج افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ہوں گے: دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) دفتر خارجہ پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ آج پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر دفاع کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد آج دوحہ میں افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کرے گا، پاکستانی وفد دوحہ میں افغان طالبان نمائندوں سے مذاکرات کرے گا۔ترجمان نے بتایا کہ مذاکرات میں افغان سرزمین سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی پر بات ہوگی، پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے لیے فوری اقدامات پر بات ہوگی۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، افغان طالبان پر زور دیتے کہ وہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ اپنے وعدوں کا احترام کریں، افغان طالبان دہشت گرد تنظیموں سے متعلق پاکستان کے خدشات دور کریں۔ترجمان نے کہا کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سمیت دیگر دہشتگرد گروپس کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کریں، افغان طالبان پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو دور کریں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان قطر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتا ہے، امید ہے کہ یہ بات چیت خطے میں امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر