سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا: صدر مملکت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحاد، اعتدال اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی اور اس موقع پر صدر مملکت نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحاد، اعتدال اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ انتہا پسندی اور اسلاموفوبیا کے خلاف مسلم ورلڈ لیگ کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کی میزبانی میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس قابل تعریف اقدام ہے، سیرت النبیؐ میوزیم، پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے مشترکہ احترام اور عقیدت کی علامت ہے۔
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے درمیان مجوزہ معاہدے کو صحت، تعلیم اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے لیے اہم قرار دیا اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، امن کی ہر کوشش میں پائیدار جنگ بندی، اسرائیلی انخلا اور غزہ کی تعمیرنو کو یقینی بنانا چاہیے۔سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، مسلم ورلڈ لیگ امت مسلمہ کے اتحاد، مکالمے، رواداری اور انسانیت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
صدر آصف زرداری سے 4 نومنتخب سفیروں کی ملاقات، اپنی سفارتی اسناد پیش کیں
مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر العیسیٰ نے کہا کہ پاکستان سعودی عوام کے دلوں میں خصوصی مقام رکھتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور پاکستان سے دوستی کو مملکت سعودی عرب اپنے لیے باعث فخر سمجھتی ہے۔ڈاکٹر العیسیٰ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا سیاسی سفر قابلِ تحسین اور متاثرکن ہے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ڈاکٹر العیسیٰ نے صدر زرداری کو محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی وراثت آگے بڑھانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ باہمی اعتماد اور تعلقات کا مظہر ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر