افغانستان بھی بھارت کی پراکسی بن گیا، افغانیوں کو واپس جانا ہوگا: خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ افغانستان بھی بھارت کی پراکسی بن گیا ہے، پاک سر زمین پر بیٹھے تمام افغانیوں کو اپنے وطن جانا ہوگا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ کابل کے حکمران بھارت کی گود میں بیٹھ کر سازشیں کر رہے ہیں، بھارت، افغانستان اور فتنہ الخوارج نے مل کر پاکستان پر دہشتگردی مسلط کی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اب کابل کے ساتھ تعلقات کا ماضی کی طرح متحمل نہیں ہوسکتا، کابل میں اب ان کی اپنی حکومت ہے، اسلامی انقلاب آئے 5 سال ہوچکے، افغانیوں کو پاکستان کے ساتھ ہمسایوں کی طرح رہنا ہوگا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری سر زمین اور وسائل پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی ملکیت ہیں، دہائیوں سے جاری زبردستی کی مہمان نوازی کے خاتمے کا وقت آگیا، خوددار قومیں بیگانی سر زمین اور وسائل پر نہیں پلتیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے 2021 سے اقتدار میں آنے کے بعد سے لے کر اب تک پاکستان میں دہشت گردی کے 10 ہزار 347 واقعات ہوئے، اب احتجاجی مراسلے یا امن کی اپیلیں نہیں ہوں گی، وفد بھی کابل نہیں جائیں گے، دہشت گردی کا منبہ جہاں بھی ہوگا، بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر