اسلام آباد، پشاور(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد اورخیبر پختونخو مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
گلگت شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔پی ایم ڈی کی مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، چترال، سوات اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے شدت 5.6 اور گہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔
اسلام آباد، پشاور اور گلگت سمیت کئی علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے



