اگر یہ کہا جاتا کہ مردم شماری کے نتائج درست نا ہونے کے باعث وزیراعظم اور وزراء اعلیٰ کے انتخابات نہیں کروائے جائینگے

کراچی (آئی این پی) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر یہ کہا جاتا کہ مردم شماری کے نتائج درست نا ہونے کے باعث وزیراعظم اور وزراء اعلیٰ کے انتخابات نہیں کروائے جائیں گے تو جمہوریت خطرے میں پڑجاتی لیکن مقامی حکومتوں پر شب خون مارتے وقت انہیں آئین اور جمہوریت یاد نہیں آتی جس سے عوام کے 90 فیصد مسائل کا تعلق ہے۔ 2018 میں بھی مردم شماری کے نتائج نہیں آئے تھے لحاظہ سابقہ مردم شماری پر انتخابات کرائے گئے۔ حکمرانوں کے لیے عوام صرف ایک عدد جبکہ کراچی وہ دودھ دینے والی گائے جسکو چارہ بھی نہیں ڈالا جاتا۔ پاکستان کے معاشی انجن کراچی کو کوئی سیاسی یا غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹر نہیں چلا سکتا۔ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے یہاں انتخابات ہونے چاہئیں۔وہ جمعہ کو پاکستان ہاؤس میں تحریک انصاف ملیر کے عہدے داران کی پی ایس پی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کرپٹ، نااہل اور تعصب زدہ حکمرانوں نے اداروں اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے جس کے اثرات پوری معیشت اور عوام پر آ رہے ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کے تمام مسائل کے قابلِ عمل حل پیش کررہی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج لوگ وزیراعظم، وزراء اعلیٰ اور گورنر کی جماعتیں چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر