پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیئے، 50 طالبان ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 50 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان کا سپن بولدک میں بہیمانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا اور پاکستانی افواج نے مؤثر جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔15 اکتوبر بروز بدھ کی صبح افغان طالبان نے بلوچستان کے سپن بولدک کے 4 مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جنہیں پاکستانی فورسز نے مؤثر طریقے سے پسپا کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حملے مقامی بٹی ہوئی بستیوں کے ذریعے منظم کیے گئے تھے، جن میں شہری آبادی کی جان و مال کی پرواہ نہیں کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان فورسز نے چمن میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس پر پاکستان نے مؤثر جواب دیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے اپنی جانب سے پاک-افغان فرینڈشپ گیٹ کو بھی تباہ کرنے کی کوشش کی جو کہ سرحدی تجارت اور قبائلی آمد و رفت میں سہولت کے لیے اہم ہے۔بیان کے مطابق پاکستانی جوابی کارروائی میں 15 تا 20 افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، صورتحال تاحال کشیدہ ہے اور فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے سٹیجنگ پوائنٹس پر اضافی تعیناتیوں کی رپورٹس موصول ہو رہی ہیں۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سپن بولدک پر حملہ کوئی الگ واقعہ نہیں تھا، 14 اور 15 اکتوبر کی درمیانی شب کو افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے خیبر پختونخوا کے کرم سیکٹر میں بھی پاکستانی سرحدوں پر حملے کی کوشش کی، جسے بھی مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق جوابی کارروائی میں افغان مراکز کو بھاری نقصان پہنچا۔ آٹھ پوسٹس، جن میں چھ ٹینک بھی شامل تھے، تباہ کیے گئے اور اندازے کے مطابق 25 تا 30 افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے جنگجو ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر نے افغان طالبان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ حملہ پاکستان کی جانب سے شروع کیا گیا، اس تاثر کو گھناؤنا اور واضح جھوٹ قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ طالبان انتظامیہ کے اس پروپیگنڈے کو عام حقائق کی روشنی میں باآسانی بے نقاب کیا جا سکتا ہے۔بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ پاک افواج ملکی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے دفاع کے لیے پختہ عزم رکھتی ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر