گورنر خیبرپختونخوا آج نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے

پشاور(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی آج نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے ان کے عہدہ کا حلف لیں گے، حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں شام 4 بجے ہوگی۔قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی سے حلف لینے کیلئے پشاور آ رہا ہوں، کبھی بھی حلف لینے سے انکار نہیں کیا، آئین کے مطابق معاملات چلانا میری ذمہ داری ہے، سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد مجھے ویسے بھی پشاور آنا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا جو آئینی فرض ہے وہ ادا کروں گا، بلاول بھٹو سے کان میں ہونے والی باتیں آپ کو نہیں بتا سکتا۔دوسری جانب گورنر ہاؤس پشاور میں تقریب حلف برداری کی تیاریاں جاری ہیں، آج سہیل آفریدی سے گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں حلف لیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو آج شام چار بجے تک حلف لینے کا حکم دیا ہے، اور کہا کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو صوبائی اسمبلی کے سپیکر حلف لیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر