فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر مشرقِ وسطیٰ کی تباہی یقینی ہے: شاہ اردن

عمان(نیشنل ٹائمز) اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر مشرقِ وسطیٰ کی تباہی یقینی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ دو ریاستی حل ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے، جب تک ایسا امن عمل شروع نہیں کیا جاتا جس کے نتیجے میں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن ہو، مشرق وسطیٰ کی تباہی یقینی ہے۔شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ اگر ہم اس مسئلے کو حل نہیں کرتے، اگر ہم اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مستقبل اور اسرائیل کے ساتھ عرب اور مسلم دنیا کے تعلقات قائم کرنے کی کوشش نہیں کرتے، تو ہماری تباہی یقینی ہے۔اردن کے بادشاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس خطے میں امن کے لیے کئی کوششیں کی گئی جو ناکام ہوئیں، دو ریاستی حل جس میں اسرائیل کے ساتھ مغربی کنارے اور غزہ پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی اس کا واحد حل ہے۔شاہ عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ سیاسی بصیرت کے ساتھ صورتحال کو واپس پہلے کی پوزیشن پر واپس لے سکیں گے کیونکہ اگر ہم اس مسئلے کو حل نہیں کرتے ہیں، تو ہمیں دوبارہ اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر