پی ٹی آئی کا نومنتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے نومنتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
تحریک انصاف چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے پاس حلف لینے کی درخواست لے کر پہنچی، سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ 8 اکتوبر کو علی امین گنڈا پور نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا، تصدیق کے لیے 11 اکتوبر کو دوبارہ ایک استعفیٰ بھیجا گیا جو کہ گورنر نے موصول کیا۔سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ آرٹیکل 130 شق 8 کے تحت جب ایک دفعہ گورنر کو استعفیٰ موصول ہو گیا تو وزیر اعلیٰ مستعفی تصور ہوگا، گورنر نے ٹویٹ کرکے مانا بھی کہ استعفیٰ ان کو موصول ہو چکا ہے، اب گورنر ارادی طور پر استعفیٰ سے ناواقفیت ظاہر کر رہے تھے۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہم گورنر کی واپسی کا انتظار نہیں کر سکتے، گورنر صوبے میں موجود نہيں، چیف جسٹس نامزد کریں کس سے حلف لیا جائے۔سلمان اکرم راجا نےکہاکہ آئین نے اختیار دیا ہےکہ چیف جسٹس حلف برداری کےلیے کسی کو بھی نامزد کر سکتے ہیں، چیف جسٹس سے آج ہی حلف کی درخواست کرتے ہيں، حکومت کے بغیر صوبہ نہيں چل سکتا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ اب گورنر کی غیر موجودگی میں حلف برداری کے لیے نامزدگی چاہتے ہیں، سپیکر نے گورنر یا اپوزیشن سے کوئی رابطہ کیا ہے، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ انہوں نے کوئی پٹیشن دائر نہیں کی، کیا جلدی ہے، گورنر کی واپسی کا انتظار کریں۔سلمان اکرم راجہ نے جواباً کہاکہ گورنر کو معلوم تھا کہ اسمبلی اجلاس ہونا ہے، چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو کہا کہ آپ پوچھ لیں کہ حلف برداری کے لیے گورنر کو سمری موصول ہوئی ہے یا نہیں۔عدالت نے اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرلی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر