کراچی میں کہیں احتجاج نہیں ہورہا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں: پولیس

کراچی(نیشنل ٹائمز) پولیس نے شہر میں احتجاج کی خبروں کو افواہ قرار دے کر شہریوں سے اس پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔
کراچی میں مذہبی جماعت کی احتجاج کی کال پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر بھاری نفری تعینات کردی ہے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ اس وقت شہر کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور شہر میں کہیں بھی دھرنا اور احتجاج نہیں ہورہا، شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کی وجہ سے کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے جب کہ مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس تیار ہے، 144 کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگاپولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف طریقوں سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں، کراچی میں اس وقت تک کسی بھی جگہ احتجاج نہیں ہورہا، شہر کے مختلف علاقوں میں دھرنوں اور احتجاج کی افواہوں کے باعث مختلف علاقوں میں دکانیں لوگوں نے خود بند کردی ہیں۔پولیس کے مطابق نیو کراچی میں احتجاج کی کوشش کی گئی مگر مظاہرین کو منتشر کردیا گیا جب کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نیوکراچی سندھی ہوٹل کے قریب مذہبی جماعت کا احتجاج ختم ہوگیا ہے اور صورتحال معمول پر ہے، سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر