اراکین قومی اسمبلی کا خواتین کے قتل اور جنسی زیادتی کے مجرموں کو سزائیں دلوانے کیلئے قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ

اسلام آباد( آئی این پی) قومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی نے خواتین کے قتل اور جنسی زیادتی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو سزائیں دلوانے کے لئے قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عاصمہ قدیر نے خواتین کے قاتلوں اور جنسی زیادتی کرنے والے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان میں کوئی ماننے کے لئے تیار نہیں کہ سب سے پہلے جو بچوں پر تشدد ہوتا ہے وہ گھروں پر ہوتا ہے، ہر جگہ ظلم اور تشدد کا کوئی بہانہ نکل آتا ہے، با لکل ہمیںقوانین سخت کرنے چاہئیں ، مسئلہ تب حل ہو گا جب ہر شخص کی ذہنیت بدلی جائے گی ، سوشل میڈیا اور میڈیا غلط خبریں مت اچھالیں، وقت آگیا ہر شخص اپنی ذہنیت بدلے،مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ نور مقدم کے کیس کو کسی صوبے پر ڈالا نہیں جا سکتا،وزیراعظم اور وزیر داخلہ براہ راست ذمہ دار ہیں ،ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیئے ،ہم مقتولوں کے ساتھ ہیں ، مقتول کو ہمیں انصاف دلانا ہے ۔جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی صابر قائم خانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دوسرے دن حیدرآباد کے علاقے میں حیسکو کا ٹرانسفارمر پھٹا، آئل لوگوں پر گرا جس سے 23لوگ شدید زخمی ہوئے، دس دنوں میں دس افراد شہید ہو چکے ہیں، ہم نے حیسکوکے حوالے سے کئی بار باتیں کیں، تجاویز دیں، فیصل آباد میں دو گھنٹے لائٹ نہیں ہوتی تو افسران بالا پر کاروائی کی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ تمام شہید افراد کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ دیا جائے، بچوں کو نوکری دی جائے ، حیدر آباد کے شہر میں پانچ ہزار ٹرانسفارمرز لگے ہوئے ہیں،اس معاملے کو کمیٹی میں بھجوائیں ،ڈپٹی اسپیکر نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے کہا کہ حیدر آباد کا سانحہ عید کے دوسرے دن ہوا ، تین سال سے ہم بار بار وزارت بجلی کی توجہ ناقص انفراسٹرکچر کی طرف دلانے کی کوشش کر رہے ہیں، میں کس کے ہاتھ پر اپنالہو تلاش کروں؟ آج تک کوئی نوٹس ہی نہیں لیا گیا۔اجلاس کے دوران مسلم لیگ(ن) کی رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم نے قتل ہونے والی اور زیادتی کا شکار خواتین کا معاملہ اٹھایا ، پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شاہین ناز سیف اللہ نے کہا کہ ایف سیون میں بچی کے ساتھ جو ہوا وہ بیان کرتے بھی انسان کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ، ہمیں کمیٹی بنا کر دے دیں ، ڈپٹی اسپیکر نے ان واقعات کی مذمت کی اور کہا یہ افسوس ناک اور شرمناک واقعات ہیں، انہوں نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کو ایکشن لینے اور رپورٹ منگوانے کی ہدایت کی ، پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عاصمہ قدیر نے کہا کہ پاکستان اگر آپ نے چلانا ہے تو عورتوں کو تحفظ دینا گا، اسکے ہر قاتل ، ریپسٹ کو سرعام پھانسی اب دینی ہو گی،پاکستان ایسے نہیں چلے گا، جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مولانا عبدا لاکبر چترالی نے کہا کہ اسلامی قوانین کے تحت مجرموں کو سزائیں دی جاتیں تو آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتا ،اگر یہاں اسلامی نظام قائم ہو جائے تو اس ملک میں کوئی بھی جرم کرنے والا فرد نہیں ہوگا ، پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ ثوبیہ نے کہا کہ انسانی حقوق کی وزیر کو ایوان میں آکر بیان دینا چاہیے، ہمارے پاس سارے قانون موجود ہیں ان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان کے اندر قوانین ہیں عملدرآمد کے لیئے کبھی بھی کوشش نہیں کی گئی ، اس دفعہ وفاقی حکومت کے پی ایس ڈی پی میں 100ملین روپے اینٹی ریپ لاء فنڈ کے لئے رکھے گئے ہیں،اسلام آباد میں جو واقعہ ہوا،اس بچی کی چیخیں کسی کو سنائی نہیں دیں، اسلام آباد میں 8090ہیلپ لائن ہے، چار سے پانچ منٹ میں مدد پہنچ جائے گی، اس وقت کوئی اندھاکیس نہیں تمام ملزم پکڑے جا چکے ہیں،تمام کیسز میں حکومت خود مدعی ہے، شمیم آرا پنہور نے کہا کہ ہم نے قانون تو بنا لیئے ہیں عملدرآمد ہونا ضروری ہے، ایسے مجرموںکو پھانسی دی جائے ،پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شنیلا رتھ نے کہا کہ ہمیں ایسے واقعات کی روک تھام کرنے کی ضرورت ہے، لوگوں کا آگاہی دینے کی ضرورت ہے،مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی مہناز اکبر عزیز نے کہا کہ میں نور مقدم کے والدین سے افسوس کا اظہار کرتی ہوں ، انہوں نے کہا کہ اتنا ڈر میں نے کبھی خواتین میں نہیں دیکھا، پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کو پکڑ لیا ہے، ہمیں اس ایوان سے یہ بات کرنا ہو گی کہ نور مقدم کو انصاف ملے اور ظاہر جعفر کو پھانسی ملے تب جا کے پاکستان کی عورت اپنے آپ کو محفوظ سمجھے گی، پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عظمی ریاض نے کہا کہ وہ ویب سائیٹس جو غیر اخلاقی چیزوں پر مبنی ہیں ان پر پابندی لگائی جائے، تمام غلط قسم کے ڈراموں پر پابندی لگائی جائے، جے یو آئی (ف) کی رکن اسمبلی شاہدہ اختر علی نے کہا کہ ایسے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے کہا کہ والدین کو انصاف نہیں ملتا عدالتوں کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں ، ایک ایسی کمیٹی تشکیل دی جو زیر التوا کیسز کا فالو اپ لے، پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی ظل ہما نے کہا کہ ہمارے تعلیمی ادارے اس وقت منشیات کے اڈے بن چکے ہیں، سکولوں میں کالجز میں جو ہاسٹلز ہیں وہاں پر منشیات اور جنسی تشدد عام ہے ،ان جگہوں کی مانیٹرنگ سخت کی جائے،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے نور مقدم کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس بالکل صحیح کام کر رہی ہے سارے پکڑے گئے ہیں ، آپ لوگوں کی ذہنیت بدلیں تاکہ ایسے تشدد اور ظلم نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں ایک عورت ہوں پھرمیں کسی کی ماں بہن بیٹی ہوں گی، پاکستان میں کوئی ماننے کے لیئے تیار نہیں کہ سب سے پہلے جو بچوں پر تشدد ہوتا ہے وہ گھروں پر ہوتا ہے، ہر جگہ ظلم اور تشدد کا کوئی بہانہ نکل آتا ہے، با لکل ہمیںقوانین سخت کرنے چاہئیں ، مسئلہ حل ہو گا جب ہر شخص کی ذہنیت بدلی جائے گی، حکومت کیس کو فالو کر رہی ہے ، سوشل میڈیا اور میڈیا غلط خبریں مت اچھالیں، ہر عورت کو ہم نے تحفظ دینا ہے اس کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، وقت آگیا ہر شخص اپنی ذہنیت بدلے،مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ خواتین کے حقوق انسانی حقوق ہیں وہ شہری ، آئینی حقوق ہیں ،یہ واقعہ ٹیسٹ کیس ہے، یہ حکومت کے لیئے براہ راست چیلنج ہے، انہوں نے کہا کہ اس نور مقدم کے کیس کو کسی صوبے پر ڈالا نہیں جا سکتا،وزیراعظم اور وزیر داخلہ براہ راست ذمہ دار ہیں ،ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیئے ،ہم مقتولوں کے ساتھ ہیں ، مقتول کو ہمیں انصاف دلانا ہے ۔ اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی نصیبہ چنا ،نصرت واحد ،غزالہ سیفی ،صائمہ ندیم ،شاہدہ رحمانی اور ساجدہ بیگم نے بھی اظہار خیال کیا ۔ بعد ازاں مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی شیخ فیاض الدین نے کورم کی نشاندہی کر دی ، کورم پورا نہ ہونے پر ڈپٹی اسپیکر نے ایوان کی کاروائی پیر تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر