پیپلزپارٹی اور ن لیگ تناؤ: وزیراعظم نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو طلب کر لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کی کوششوں کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اس دوران پنجاب اور سندھ کی سیاسی کشیدگی پر بات چیت ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والے پیپلز پارٹی کے واک آؤٹ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور صدرِ مملکت کا پیغام پہنچائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ صدر زرداری نے محسن نقوی کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان بڑھتے سیاسی تناؤ کو کم کرنے کا ٹاسک دیا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان حالیہ تناؤ میں کمی پر بات کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز محسن نقوی نے بلاول ہاؤس کراچی میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی تھی، جس میں سیاسی صورتحال اور سندھ و پنجاب حکومتوں کے درمیان پیدا ہونے والے تناؤ پر گفتگو ہوئی۔صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو موجودہ صورتحال میں مثبت کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ پنجاب اور سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے اختلافات شروع ہوئے، جس پر دونوں صوبائی حکومتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر تنقید کی جا رہی ہے۔سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کا مطالبہ ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کی جائے تاہم پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے بی آئی ایس پی کے ذریعے امداد سے انکار کیا ہے۔معاملے پر تاحال دونوں صوبائی حکومتوں کے وزراء کی جانب سے مسلسل پریس کانفرنس کی جا رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر