پاکستان اور آئی ایم ایف میں گڈ گورننس و کرپشن رپورٹ پر اختلاف برقرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گڈ گورننس اور کرپشن فریم ورک پر اختلافات برقرار ہیں جبکہ مذاکرات کا آج آخری روز ہے اور آئی ایم ایف مشن آج اسلام آباد سے روانہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے کرپشن فریم ورک کے جائزے کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ گریڈ 17 تا 22 کے افسران کے اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کرنے کے قواعد بھی تیار کیے جا چکے ہیں۔آئی ایم ایف کی سفارشات کے مطابق مزید بتایا گیا ہے کہ غیر منتخب مشیروں اور معاونین کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی تجویز پیش کی گئی ہے، کرپشن کی روک تھام اور معلومات تک رسائی کے لیے عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو منی لانڈرنگ کیسز کی تفتیش کا اختیار دینے کی سفارش بھی زیر غور ہے۔پاکستان نے آئی ایم ایف سے درخواست کی ہے کہ خصوصی اقتصادی زونز میں مراعات ختم نہ کی جائیں اور 2035 تک ٹیکس مراعات ختم کرنے کی شرط پر نظرِ ثانی کی اپیل بھی کی گئی ہے تاہم مشن کی جانب سے اس مطالبے کو نہ ماننے کی صورت میں اقتصادی زونز میں مراعات ختم کرنے کا متبادل پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف میں بیگیج اور گفٹ سکیمز ختم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے جبکہ ٹرانسفر آف ریذیڈنس سکیم کو مزید سخت بنانے کی ڈیڈ لائن 15 اکتوبر مقرر کر دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر