مریم نواز کو انہی کے لہجے میں جواب دیا تو یہ ان کیلئے بھی مناسب نہیں ہوگا، قمر زمان کائرہ

کراچی(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو ان ہی کہ لہجے اور الفاظ میں جواب دیا تو مریم نواز کے لیے بھی مناسب نہیں ہوگا۔قمر زمان کائرہ نے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کے لہجے اور باتوں کو افسوس ناک قرار دیا۔پنجاب سے صرف جرم اور گندگی صاف نہیں کی، پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغوں کی صفائی بھی کردی ہے: مریمان کاکہنا تھا کہ ہمارے لہجوں کے ساتھ تعلقات بھی تلخ ہوجائیں گے، پیپلز پارٹی کا مقصد کسی کی ناک رگڑوانا نہیں ہے، نہیں چاہتے یہ معاملہ ہاتھ سے نکل جائے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم حکومت کو کسی مہم میں نہیں ڈالنا چاہ رہے، حکومت بناتے وقت ہمارے ساتھ جو معاہدہ کیا گیا تھا اس کی کئی شقیں پنجاب حکومت نے نہیں مانیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کی شقوں پر بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ناگوار گزری تھی، پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بات کی گئی۔انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے اپنی ذمے داری ادا کرتے ہوئے بلاول کی بات کا جواب دے دیا۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس میں جو گفتگو کی، ن لیگ کو اس پر اعتراض ہے ، بلاول بھٹو زرداری کی دی گئی تجاویز سے ایسا لگا جیسے وہ کہہ رہے ہوں کہ ہم ٹھیک کام نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا کہ جس دن آصف علی زرداری، شہباز شریف یا نواز شریف کی سطح پر بات ہوگی، اُس دن یہ سب ختم ہوجائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر