لیفٹیننٹ جنرل عاصم اپنے موجودہ عہدے پر خدمات جاری رکھیں گے: سکیورٹی ذرائع

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اپنے موجودہ عہدے پر خدمات جاری رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق ملک کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے موجودہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کے عہدے پر برقرار رہیں گے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ توسیع کتنی مدت کے لیے ہے۔یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ایڈجوٹینٹ جنرل کے طور پر ایک سال کے لیے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات رہے۔وزارت دفاع کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیل کے مطابق 30 ستمبر 2024 کو انہوں نے اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔مختلف ذرائع سے دستیاب معلومات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے 80 لانگ کورس سے پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کی تھی۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم اپنے کورس میں اعزازی شمشیر (سورڈ آف آنر) بھی حاصل کر چکے ہیں، ان کا تعلق پاکستان آرمی کی بلوچ رجمنٹ سے ہے۔وہ اس سے پہلے بلوچستان میں انفینٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفینٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں، وہ فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، انہیں چھ اکتوبر 2021 میں لیفٹینینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔انہوں نے پاکستان کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے امریکا پاکستان تعلقات پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے، انہوں نے پاکستان کے بلوچستان اور وزیرستان کے علاقوں میں فوج کی کمان بھی کی ہے جو عسکریت پسندوں کے حملوں میں حالیہ اضافے سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر