غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف کئی ملکوں میں احتجاج، فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ

غزہ (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی مظالم کے خلاف برطانیہ، فرانس، اسپین اور بنگلادیش سمیت کئی ملکوں میں احتجاج کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی جس دوران غزہ میں قتل عام روکنے کا مطالبہ کیا گیا جب کہ پولیس نے احتجاج کرنے والے 450 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے اور غزہ میں نسل کُشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ادھر اسپین کے شہر بارسلونا میں بھی ہزاروں افراد نے غزہ مارچ کیا جس دوران اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔اٹلی کے دارالحکومت روم میں چوتھے روز بھی غزہ کے لیے احتجاج ہوا اور شہریوں نے اطالوی حکومت سے فلسطینیوں کی نسل کُشی رُکوانے کا مطالبہ کیا۔ میکسیکو میں طالب علموں نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے خاموش احتجاج کیا، بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھی غزہ مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ یمن، بنگلا دیش اور یونان میں بھی غزہ کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف بڑے مظاہرے ہوئے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر