ٹرمپ کی ہدایات کے باوجود اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے، 107 فلسطینی شہید

غزہ(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واضح ہدایات کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں جاری صیہونی فورسز کے حملوں سے مزید 107 فلسطینی شہید اور 265 زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں بارودی مواد کے ذریعے متعدد عمارتیں تباہ کر دیں، صیہونی بربریت میں بچے اور خواتین بھی شہید ہوئیں۔غزہ شہر کے تفاح علاقے میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں 4 افراد شہید، متعدد زخمی ہوئے، خان یونس میں عارضی کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت متعدد شہید ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق حملے میں 20 گھر تباہ ، زیادہ تر افراد گھروں کے ملبے تلے دب کر شہید ہوئے۔غزہ میں بھوک اور علاج کی کمی سے مزید 2 بچے جان کی بازی ہار گئے، غزہ میں خوراک کی کمی سے جاں بحق افراد کی تعداد 459 ہوگئی۔عرب میڈیا کےمطابق فلسطین میں شہدا کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کر گئی، 1 لاکھ 69 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر