ملک کو درپیش چیلنجز سے مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے: مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں درپیش چیلنجز سے مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں نیشنل سکیورٹی وار کورس کے ملکی وغیر ملکی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشترکہ تربیتی کورس سے ممالک کے باہمی تعلقات مضبوط ہوں گے، پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی،پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا اہم ملک ہے، ہمیں اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ درپیش چیلنجز سے مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے،گڈ گورننس، درست پالیسیاں اور سخت محنت ہماری ترجیح ہونی چاہیے، گڈ گورننس سے عوامی مسائل کا حل ممکن ہے،عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عوام کی بے لوث اور بلاتفریق خدمت میرا مشن ہے،پنجاب میں ملکی تاریخ کے بڑے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، پنجاب میں بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا،متاثرہ علاقوں میں پنجاب کی کابینہ اور انتظامیہ نے ایک ٹیم بن کر کام کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں سے 25لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا،مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تین وقت کھانا فراہم کیا گیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں، پنجاب میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف پروگرامز شروع کیے، صوبے بھر میں ترقیاتی پروگراموں کے ساتھ دیہات کو مثالی بنانے کا پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے میں سموگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے، لاہور میں نوازشریف کینسر ہسپتال تکمیل کے قریب ہے، عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر