غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بربریت میں مزید اضافہ، 63 فلسطینی شہید

غزہ (نیشنل ٹائمز) غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بربریت اور مظالم میں کمی نہ آسکی، صیہونی افواج کے بے گھر اور خوراک کے متلاشی فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں مزید 63 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں میں 3 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔غزہ سٹی میں اسرائیلی حملوں سے 16 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے، المواسی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے سے 7 افراد شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق خوراک کے متلاشی فلسطینیوں پر اسرائیل کی فائرنگ سے 8 افراد شہید، متعدد زخمی ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 66 ہزار 288 ہوگئی، 1 لاکھ 69 ہزار 165 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔امدادی تنظیم کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبی لاشوں کی وجہ سے حقیقی شہداء کی تعداد کہیں زیادہ ہے، غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں میں لاشوں کی تلاش جاری ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر