استنبول (نیشنل ٹائمز) ترکیہ کے شہر استنبول میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا جس کا مرکز استنبول کے جنوب مغرب میں بحیرہ مرمرا تھا۔زلزلے سے شہر کی کئی عمارتیں لرز گئیں اور لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے، اب تک زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ترکیہ کے شہر استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ ، عمارتیں لرز گئیں



