آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا اور مجھ سے کہتے ہیں معافی مانگو: مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہا کہ آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا اورمجھ سے کہتے ہیں معافی مانگو۔
صوبائی دارالحکومت میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی میٹروبس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس لاہور میں بنی، لاہور کو مزید 40بسوں کا تحفہ دینے آئی ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ دسمبر میں مجموعی طور پر 70 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ جائیں گی، عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،لوگ لاہور آکر کہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے ہم دوسرے ملک آگئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کونے کونے میں الیکٹرک بس سروس شروع کر رہے ہیں، میانوالی کا ایک شخص اقتدار کے اعلیٰ مقام تک پہنچا، یہ شخص اپنے ہی عوام کو ایک بس سروس تک نہ دے سکا، میانوالی کے لوگ خوشی سے دیکھتے ہیں کہ مریم نواز کی بس آگئی۔مریم نواز نے کہا کہ عوام کو جدید ٹرانسپورٹ دی، اے سی لگوائے اور وائی فائی کی سہولت فراہم کی، خصوصی افراد کو وہیل چیئر کی سہولت بھی دی جارہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہزاروں دیہات کو مثالی بنانے جارہے ہیں، شیخوپورہ ، قصور، فیصل آباد میں فراہم کردہ بسوں کی تعداد500 بنتی ہیں ، میں نہیں چاہتی کہ کہا جائے کہ مریم نواز صرف لاہور کو ترقی دے رہے ہیں، پورے پنجاب کی ترقی میرا اولین مشن ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 175 لوگوں کو سانپ نے کاٹا، ہم صورتحال کیلئے تیار تھے، بروقت علاج کرکے تمام جانیں بچائیں،اقلیتی برادری کو مالی مدد کیلئے مینارٹی کارڈ دے رہے ہیں،حکومت پنجاب نے ساڑھے 11لاکھ سیلاب متاثرین کا مفت علاج کیا۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان خواتین کے سر کا دوپٹہ، مردوں کے سر کی پگڑی ہے، آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا،پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، سندھی ، بلوچی یا خیبرپختونخوا کے عوام ہوں ، وہ بھی میرے عوام ہیں، میرے بہن بھائی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ سب سے ہم پاکستانی پھر سندھی ، بلوچی ، پنجابی اور پٹھان ہیں، خیبرپختونخوا میں کلاڈ برسٹ ہواتو علی امین گنڈا پور کو فون کرکے پوچھا کس چیز کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے خلاف کوئی بولے گا تو اُس کو جواب دوں گی، پنجاب میں آفت آئی تو ایک صوبے کے لوگوں نے غلط تنقید کی ، آصف علی زرداری میرے محترم ، بلاول میرے چھوٹے بھائی ہیں ، لیکن مجھے بہت دُکھ ہوا۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جب میں پانی کی بات کرتی ہوں تو جاتی امرا کی نہیں ، پورے پنجاب کے سیلاب کی بات کرتی ہوں، کہتے ہیں مریم نواز معافی مانگے، مریم نواز کیوں معافی مانگے، معافی آپ کے ترجمانوں کو مانگنی چاہیے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر