انکم ٹیکس حکام کے چھاپے سے خوفزدہ نہیں: تاپسی پنو

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہےکہ وہ اپنی رہائش گاہ پر انکم ٹیکس حکام کے چھاپے سے خوفزدہ نہیں، ان کے تمام سوالات کے جوابات دئیے۔میڈیا رپورٹ کے ماسبق بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کے گھر گزشتہ ہفتے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مارا تھا، انہوں نے کہا کہ ان کیلئے خوفزدہ ہونے والی کوئی بات نہیں اور انھیں یہ بات سمجھ نہیں آرہی کہ میرے گھر پر چھاپہ کیوں مارا گیا۔ ایک بھارتی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے تاپسی پنو نے کہا کہ انھوں نے اور ان کے خاندان نے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے افسروں سے مکمل تعاون کیا اور ان کے تمام سوالوں کے جواب دئیے ۔اداکارہ نے کہا کہ خود میں نے انکم ٹیکس عملے کے تمام سوالوں کے جواب دئیے اور اگر کچھ غلط کہا ہوگا تو یہ سامنے آجائے گا۔ ایسا نہیں ہے کہ میں کسی غلط کام کو چھپانے کیلئے جھوٹ بول رہی ہوں، اب اگر اسکے باوجود بھی انھیں کچھ مل جائے جو کہ غلط ہو تو مجھے خود کو سزا ملنے پر خوشی ہوگی۔ کیوں کہ یہ ملک کا قانون ہے ۔واضح رہے کہ مودی حکومت کسان احتجاج کو دبانے کی ناکام کوشش کرنے میں پاگل پن کی حد تک آگے جا چکی ہے، بھارت میں کہا جا رہا ہے کہ تاپسی پنوں کے گھر پر اس لئے چھاپہ مارا گیا کیونکہ وہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرتی ہیں۔ ریاست مہاراشٹرا کے وزیر نے تاپسی پنوں کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا ان شخصیات کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جو مودی سرکار کے خلاف آواز اُٹھاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر