فلپائن میں شدید زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 72 ہو گئی

منیلا(شِنہوا)فلپائن کے وسطی صوبے سیبو میں 6.9 شدت کے زلزلے کے باعث مرنے والوں کی تعداد 72 تک پہنچ گئی ہے۔
فلپائن کے آفات سے بچاؤ اور انتظام کے قومی ادارے (این ڈی آر آر ایم سی) کے مطابق زلزلہ منگل کی رات مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 59 منٹ پر آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 294 افراد زخمی ہوئے۔
این ڈی آر آر ایم سی نے بتایا کہ سب سے زیادہ 30 ہلاکتیں بوگو شہر میں ہوئیں جو کہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے۔ اس کے علاوہ سان ریمیگیو قصبے میں 22، میڈیلین قصبے میں 12، تابوگون قصبے میں 5 اور سوگود، تابویلان اور بوربون کے قصبوں میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔
ادارے کے مطابق 47 ہزار 221 خاندان، یعنی ایک لاکھ 70ہزار 959 افراد متاثر ہوئے، جس کے بعد صوبائی حکومت نے پورے صوبے میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا۔
ادارے نے بتایا کہ 87 ڈھانچوں اور 597 مکانات کو نقصان پہنچا۔
فلپائن بحرالکاہل کے “رنگ آف فائر” پر واقع ہے، جو زلزلوں اور آتش فشانی سرگرمیوں کا شکار علاقہ ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر