ٹرمپ کی حکومتی شٹ ڈاؤن کی صورت میں بہت سے ملازمین کو نکالنے کی دھمکی

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر حکومتی شٹ ڈاؤن ہوا تو انتظامیہ “بہت سے لوگوں” کو نوکری سے نکال دے گی۔ انہوں نے موجودہ فنڈنگ مذاکرات میں رکاوٹ کی ذمہ داری ڈیموکریٹس پر عائد کی ہے۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس حکومت کو شٹ ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں۔ تو جب شٹ ڈاؤن ہوگا تو چھانٹیاں کرنی پڑیں گی۔ اس صورت میں ہمیں بہت سے لوگوں کو فارغ کرنا ہوگا جو اس سے شدید متاثر ہوں گے اور ڈیموکریٹس بہرحال ڈیموکریٹس ہی رہیں گے۔
سینیٹ کے اقلیتی کی رہنما چک شومر نے ٹرمپ کی ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دوبارہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈونلڈ ٹرمپ کا شٹ ڈاؤن ہے۔ اس کا ذمہ دار وہی ہے۔
ٹرمپ نے منگل کو ڈیموکریٹس پر غیر قانونی تارکین وطن کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنے کے اصرار کا بھی الزام لگایا، جس کا پیغام نائب صدر جے ڈی وینس، ہاؤس سپیکر مائیک جانسن اور سینیٹ کے ریپبلکنز نے بھی دہرایا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر