ہانگ کانگ بدستور دنیا کا چوتھا بڑا زرمبادلہ مرکز برقرار

ہانگ کانگ(شِنہوا)بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمنٹس (بی آئی ایس) کے جاری کردہ سروے کے مطابق ہانگ کانگ بدستور دنیا کا چوتھا بڑا زرمبادلہ مرکز اور سب سے بڑا آف شور رین من بی کاروباری مرکز ہے۔
بی آئی ایس نے 2025 کے تین سالہ مرکزی بینک سروے کے نتائج جاری کر دئیے ہیں، جو غیر ملکی زرمبادلہ اور اوور۔ دی۔ کاؤنٹر ( او ٹی سی) ڈیریویٹوز مارکیٹس کے کاروباری حجم سے متعلق ہیں۔
سروے کے نتائج کے مطابق ہانگ کانگ میں زرمبادلہ کے لین دین کا یو میہ اوسط حجم 27.2 فیصد اضافے کے بعد اپریل 2025 میں 883.1 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ،یہ شرح اپریل 2022 میں 694.4 ارب امریکی ڈالر تھی۔
ہانگ کانگ نے بڑے آف شور رین من بی زرمبادلہ مرکز اور اوور ۔دی ۔کاؤنٹر (او ٹی سی) سودی شرح ڈیریویٹوز کے سب سے بڑے عالمی مرکز کی حیثیت برقرار رکھی ہے۔ رین من بی زرمبادلہ کے یومیہ اوسط لین دین میں 64.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اپریل 2022 کے 191.2 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر اپریل 2025 میں 315.1 ارب امریکی ڈالر ہوگیا۔
اوور دی کاؤنٹر (او ٹی سی) سودی شرح کے ڈیریویٹوز کے حوالے سے ہانگ کانگ میں اپریل 2025 کے دوران یومیہ اوسط کاروباری حجم 84.1 ارب امریکی ڈالر رہا۔ مارکیٹ میں سب سے زیادہ سرگرمی امریکی ڈالر، رین من بی اور آسٹریلوی ڈالر کے سودی شرح کے ڈیریویٹوز کی تجارت میں دیکھی گئی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر