چین کا ایران کے جوہری مسئلے کے پرامن حل کے لئے سیاسی اور سفارتی ذرائع اختیار کرنے کا مشورہ

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے کا پرامن حل صرف سیاسی اور سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے اور وہ طاقت کے استعمال کی دھمکی، پابندیوں کے نفاذ اور دباؤ ڈالنے کی پالیسیوں کی مخالفت کرتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے قرارداد 2231 میں تکنیکی توسیع کے لئے چین اور روس کی طرف سے پیش کردہ مسودہ قرارداد کو منظور نہ کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا۔
گو جیا کن نے کہا کہ اس مسودہ قرارداد کا مقصد ایران کے جوہری مسئلے پر سفارتی مذاکرات کے لئے مزید وقت اور گنجائش پیدا کرنا تھا تاکہ اس مسئلے کا بالآخر سیاسی حل تلاش کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “سنیپ بیک” کا طریقہ کار آگے بڑھانا غیر تعمیری ہے اور اس نے مسئلے کے سیاسی اور سفارتی حل کے عمل کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔
گو نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ بحران کی بنیادی وجہ امریکہ کا یکطرفہ طور پر مشترکہ جامع لائحہ عمل سے علیحدہ ہونا ہے۔ چین نے امریکہ اور یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ سیاسی خلوص کا مظاہرہ کریں، سفارتی کوششیں تیز کریں اور ایران کے جوہری مسئلے کو دوبارہ سیاسی اور سفارتی حل کے راستے پر لائیں اور صورتحال مزید بگڑنے سے روکیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر