اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔جسٹس محسن اختر کیانی نے خود کو قرنطینہ کر لیاہے جبکہ ان کا سٹاف بھی وائرس سے متاثر ہو گیاہے ۔اس کے علاوہ جسٹس بابر ستار کے سٹاف میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ، جسٹس محسن اختر کیانی کے تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے ۔ کمرہ عدالت کو ڈس انفیکٹ بھی کر دیا گیاہے ۔



