قطر پر حملہ امریکی امن و سلامتی کیلئے خطرہ سمجھا جائے گا، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) ٹرمپ انتظامیہ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے قطر کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا ہے جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر قطر پر حملہ ہوا تو امریکا فوجی مداخلت کرے گا۔
یہ حکم نامہ اسرائیل کی جانب سے دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے والے فضائی حملوں کے تین ہفتے بعد سامنے آیا، اسرائیلی حملے پرقطری اور امریکی حکام دونوں نے سخت تنقید کی تھی۔پیر کو جاری ہونے والے اس حکم نامے کا مقصد قطر کو یقین دلانا ہے کہ اس پر آئندہ ایسا حملہ نہیں ہوگا، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قطر پر کسی بھی قسم کا حملہ ’امریکا کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ‘ تصور کیا جائے گا۔ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اگر قطر پر حملہ ہوا تو امریکا ’تمام قانونی اور موزوں اقدامات، بشمول سفارتی، معاشی اور ضرورت پڑنے پر فوجی اقدامات کرے گا تاکہ امریکا اور قطر دونوں کے مفادات کا دفاع کیا جا سکے‘۔اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ستمبر میں کیے گئے ان حملوں کا دفاع کرتے ہوئے انہیں 7 اکتوبر 2023 کے حماس کے حملے کے جواب کا حصہ قرار دیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران قطری وزیر اعظم کو فون کرکے ان سے معافی مانگی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر