’ہم نے بغیر وعدوں کے کام مکمل کیے‘، مریم نواز کا مری کیلئے ٹرین اور گرین لائن بس چلانے کا اعلان

مری (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیاحتی شہر مری کے لیے بڑے ترقیاتی پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کم عرصے میں نوازشریف کارڈیالوجی سینٹر تعمیر کیا، آج کارڈیالوجی سینٹر نے کام شروع کردیا اور 5 لوگوں کی انجیو گرافی ہوئی ہے، میں ان سے مل کر آئی ہوں، چند دنوں میں کارڈیک سرجری بھی شروع کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ڈسٹرکٹ مری تھا لیکن کام کرنے والے افسران پنڈی کے تھے، مری ڈسٹرکٹ بن گیا تھا مگر اسے پنڈی سے چلایا جاتا تھا، اب مری کا پولیس، ہیلتھ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ الگ ہے، میں نے اعلان بعد میں کیا اور سڑک پہلے بنا دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مری کے اسکولوں کی اپ گریڈیشن ہورہی ہے، مری میں پانی کا بہت بڑا پروجیکٹ لے کر آرہے ہیں، مری کی سینیٹیشن کے لیے بھی بہترین اسکیم لے کر آرہے ہیں، مری کے لیے ٹورازم فورس بنا دی ہے، یہ دنیا کا بہترین سیاحتی مقام ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپریس وے بنائی جہاں سے لاکھوں لوگ جاتے ہیں، مری کے لیے ستھرا پنجاب گلی محلے کی صفائی کررہا ہے، مری کارڈیک سینٹر سے گلیات کے لوگ بھی مستفید ہوں گے، بھوربن میں بھی جدید سہولتوں سے آراستہ اسپتال بنائیں گے، انتظامیہ کوہدایت کی ہےکہ ساملی اسپتال کیلئے 3 بسیں چلائیں۔ مریم نواز نے کہا کہ مری کے لیے 15 بسوں کا آرڈر کردیا ہے، طلبہ ، بزرگوں اور خواتین کے لیے گرین لائن بس مفت ہوگی، مری کے لیے ٹرین چلائیں گے، سیاحوں کو اپنی گاڑیوں میں نہیں آنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ بہت سے لوگوں نے خالی اعلانات اور جھوٹے وعدے کیے، اعلانات کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کام کرنا مشکل ہوتا ہے، پنجاب میں بدترین سیلاب آیا لیکن ہم دفتر میں نہیں بیٹھے،جو کہتا ہے کہ وہ چپ کرکے کام کرتے ہیں ، وہ کام نہیں کرتے، ہم نے بغیر وعدوں کے کام مکمل کیے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر