نیتن یاہو نے دوحہ حملے پر معافی مانگی اور دوبارہ حملہ نہ کرنے کا وعدہ کیا، وزارت خارجہ قطر

دوحہ(نیشنل ٹائمز)قطر کی وزارت خارجہ کا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے دوحہ میں حالیہ فضائی حملے کے بعد معافی مانگنے پر ردعمل سامنے آگیا۔
قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے دوحہ پر حالیہ حملے پر معافی مانگی ہے جس میں قطری شہری بدرالدوسری شہید ہوئے تھے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ نیتن یاہو نے امریکی صدر سے ملاقات کے دوران قطری وزیراعظم کو فون کر کے معافی مانگی۔وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے قطر کی خودمختاری کو دوبارہ نشانہ نہ بنانے کا وعدہ کیا جبکہ امریکی صدر نے بھی یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں اسرائیل کی جانب سے قطر پر کوئی جارحیت نہیں ہوگی۔قطر نے اسرائیلی یقین دہانیوں کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اپنی خودمختاری پر کسی بھی خلاف ورزی کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہیں۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق شہریوں اور رہائشیوں کا تحفظ قطر کی اولین ترجیح ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بحرانوں کا حل صرف سفارتی ذرائع سے ممکن ہے۔یاد رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطری دارالحکومت دوحہ پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مرکزی دفتر پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت حماس کے 5 افراد اور ایک قطری سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔حماس کے مطابق اسرائیلی حملے میں حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم تمام حماس رہنما محفوظ رہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر