کوئٹہ: پشین اسٹاپ کے قریب خودکش دھماکا، 10 افراد شہید اور 26 زخمی

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)پشین اسٹاپ کے قریب خودکش دھماکے میں 2 ایف سی کے جوانوں سمیت 10 افراد شہید ہوگئے۔
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ٹراما سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 10 افراد شہید ہوئے جن میں ایف سی کے 2 جوان بھی شامل ہیں جب کہ دھماکے میں 26 افراد زخمی ہوئے جو سول اسپتال اور ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں، ان میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ حملے میں ہماری فورسز نے جواں مردی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور فورسز نے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔پولیس کے مطابق حالی روڈ کے قریب پشین اسٹاپ پر دھماکا 12 بجے کے قریب ہوا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فورسز اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں۔
اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں دھماکے کے پیش نظر سول اسپتال، بی ایم سی اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذکردی کردی گئی ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، اسٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اسپتالوں میں طلب کرلیا گیا ہے۔
دھماکے کی سی سی ٹی وی
دوسری جانب حالی روڈ پر دھماکے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے جس میں زوردار دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے جب کہ قریب سڑک پر موجود کئی گاڑیاں بھی دھماکے کی زد میں آگئیں۔
بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کا گاڑی سے خودکش حملہ
علاوہ ازیں سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان نےگاڑی سے خودکش حملہ کیا جس میں حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلے ایک سوزوکی آکر ٹکرائی اور دھماکا ہوا جس کے بعد 4 مسلح افراد نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں گھسنے کی کوشش کی تاہم فورسز نے فوری رسپانس دیتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلا ک کردیا اور کوئی دہشتگرد عمارت کے اندر داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے جو سب مارے گئے ہیں جب کہ حملے میں 2 ایف سی جوان زخمی ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت کے ایجنڈے پر کام کرنے والے شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیا، فورسز نے تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔وزیراعلیٰ نے شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر