چین کے سابق وزیر زراعت کو رشوت لینے کے جرم میں سزا سنادی گئی

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) چین کے سابق وزیر زراعت و دیہی امور تانگ رینجیان کو رشوت لینے کے جرم میں سزا سنادی گئی۔
چینی خبررساں ایجنسی کے مطابق عدالت نے تانگ رینجیان کو سزائے موت سنائی جسے 2 سال کے لیے مؤخر کیا گیا ہے، یعنی سزا پر صرف اس صورت میں عمل درآمد ہوگا اگر مجرم2 سال کے دوران دوبارہ جرم کا ارتکاب کرے۔عدالت نے تانگ رینجیان کے تمام سیاسی حقوق بھی ختم کردیے ہیں جبکہ ان کی تمام ذاتی جائیداد بھی ضبط کر لی گئی ہے، اس کے علاوہ رشوت سے حاصل کی گئی غیر قانونی آمدنی کو قومی خزانے میں منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ 2007 سے 2024 کے دوران تانگ نے مرکزی اور مقامی سطح پر اپنے مختلف عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور کاروباری معاملات، منصوبوں کے ٹھیکے اور ملازمتوں میں تبدیلی جیسے معاملات میں دوسروں کو غیر قانونی فائدے پہنچائے۔ اس کے بدلے میں انہوں نے مجموعی طور پر 268 ملین یوان (تقریباً 3 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر) وصول کیے۔عدالت نے قرار دیا کہ تانگ کے جرائم نے ریاست اور عوام کے مفادات کو شدید نقصان پہنچایا اور ان کے جرائم موت کی سزا کے مستحق ہیں، تاہم عدالت نے یہ بھی کہا کہ چونکہ انہوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا ہے اور غیر قانونی دولت واپس لوٹاتے ہوئے تفتیش میں تعاون کیا ہے، اس لیے ان کے ساتھ نرمی برتی گئی اور مؤخر سزا سنائی گئی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر